مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 اگست2019ء) تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کی کارروائی، 12 سالہ مسیح مغویہ لڑکی کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کرالیا، ملزم گرفتار، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کو مغویہ کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کی 12 سالہ بیٹی (م) کو جو پانچویں کلاس کی طالبہ ہے کو اغوا کر لیا گیا ہے جس پر تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں اغوا کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی، ایکٹنگ ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ مستقیم ساجد، تفتیشی افسر نور خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مغویہ کی برامدگی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تحرک شروع کردیا، پولیس ٹیم نے محنت و بہادری سے کام کرتے ہوئے بالاخر مغویہ کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہو گئی اور ایک سپشل ٹیم تشکیل دیکر مغویہ کو برامد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، مغویہ نے تھانہ سٹی مظفرگڑھ کو بیان دیا کہ اس کے ساتھ مبینہ زیادتی بھی کی گئی جسکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مظفرگڑھ میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا گیا، مسیح کمیونٹی نے کوئیک ریسپانس پر پولیس ٹیم اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بہت کم۔
وقت میں مغویہ کو برامد کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ مسقتیم ساجد، تفتیشی افسر نور خان اور پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔