تفتیش میں بلاوجہ تاخیر ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی ،ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 اگست2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ تفتیش میں بلاوجہ تاخیر ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔
ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے صدر سرکل پولیس کے ہمراہ جنرل کرائم میٹنگ کی، سب سے پہلے ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے گذشتہ کرائم میٹنگ پر دی گئی ہدایات پر عملدرامد کے متعلق دریافت کیا، ڈی پی او نے میٹنگ میں تمام زیر تفتیش مقدمات کی فرداً فرداً پراگریس لی، ملزمان کی گرفتاری، بے گناہی، مقدمات میں قانونی ایس او پیز پر عملدرامد اور چالان کی تکمیل کے حوالے سے چیکنگ کی اور متعلقہ تفتیشی سے موقع پر سوالات کیئے، کسی بھی مقدمہ کی تفتیش میں سوالات کے مناسب جواب ملنے پر شاباش جبکہ مناسب جواب نہ ملنے پر ڈی پی او سرزنش بھی کی اور آئندہ میٹنگ میں معاملات کو درست کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے سخت محکمانہ کارروائی کی وارننگ بھی دی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس ڈی پی او صدر سرکل عاشق حسین خان کھوسہ، ایس ایچ او ز سرکل کو ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں اب وہ منتظمین، امن کمیٹی، تمام مسالک کے راہنماؤں لو اس حوالے سے اپنے ساتھ کوآرڈینیشن میں رکھیں کہ ملک دشمن قوتوں کو ہر حال میں شکست دی جائیگی۔