مظفرگڑھ 9 دسمبر(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 دسمبر2019ء) والدین سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگ جانے والے بچے کو تھانہ روہیلانوالی پولیس نے واپس والدین سے ملوا دیا مسافر وین میں بیٹھ جانے والے لاوارث بچے کو وین ڈرائیور نے اکیلا دیکھ کر پوچھ گچھ کی اور بچے کے مشکوک جوابات پر وین ڈرائیور نے بچے کو روہیلانوالی کے علاقے میں پولیس کے حوالے کردیا، روہیلانوالی پولیس کے جوانوں نے بچے کے گھر کا پتہ تلاش کیا اور والدین کو ان کا بچہ ان سے ملوا دیا، بچے کی خاطر پریشان والدین نے اپنے گمشدہ بچے کی بازیابی سن کر سکھ کا سانس لیا اور بچے کو اپنے پاس پا لینے پر پنجاب پولیس کے افسران و ملازمان کا شکریہ ادا کیا۔