مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 جولائی2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ خضر حیات نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاپندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، قائم مقام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منیر اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کو چیک کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور15معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔