مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2018ء) خان گڑھ کے رہائشی محمد جبار ولد ریاض حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ آر آر ای سب ڈویثرن مظفر گڑھ کا ڈرائیور ظفر اقبال جوکہ کرین ڈرائیور ہے اور سرکاری کرین کو کئی بار پرائیوٹ کاموں میں استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔اس نے بتایا کہ ضلع مظفر گڑھ میں جتنے بھی بوگس کھمبے نصب ہوئے ہیں ان سب کے پیچھے ڈرائیور ظفر اقبال کا ہاتھ ہے کیونکہ ظفر اقبال10ہزار روپے فی کھمبا فروخت کرتا رہا ہے، انہوں اعلی حکام سے نوٹس لیکر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔