مظفرگڑھ ڈینگی سے بچاؤ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ مہم کا آغاز کیا گیا اس سلسلہ میں ریسکیو اسٹیشن پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔سیمینار میں ریسکیورز کو اپنے علاقوں اور عوام الناس میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے ہدایات بھی دی گئی جبکہ اس سلسلہ میں ریسکیو اسٹیشن سے واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اور ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق پمفلٹ بھی عوام الناس میں تقسیم کئے۔