مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 اگست2019ء) اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن نے ڈیرہ غازی خان میں ویزہ پروٹیکٹر آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز ماہ یکم ستمبر سے ہو گا۔
او پی ایف ذرائع کے مطابق اس دفتر کے قیام سے ڈی جی خان ڈویڑن کے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی دہلیز پر یہ سہولت ملے گی۔ ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے اضلاع مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور اور ڈی جی خان کے اوورسیز پاکستانی اب ویزہ پروٹیکٹر آفس ڈیرہ غازی خان میں ہی اپنا ویزا پروٹیک کروائیں گے ۔وزیر مملکت تاج گل وزیر کی خصوصی کاوش سے ڈیرہ غازی خان میں ویزہ پروٹیکٹر آفس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔