مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اکتوبر2019ء) جتوئی پولیس کی خطرناک اشتہاری گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی۔ ایس ایچ او جتوئی زاہد لغاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 10 لاکھ روپے سر کی قمیت والے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق گینگ کے سرغنہ ناصری تھہیم پولیس کو دہشت گردی، قتل، ڈکیتی سمیت سنگین جرائم کی 70 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا،جو کئی پولیس مقابلوں میں پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کرچکا ہے۔