مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے والدین سے بچھڑنے والے 3 کمسن بچوں کے والدین کی سرگرمی سے تلاش جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ پولیس والدین سے بچھڑنے والے 3 کمسن بچوں کے والدین کو سرگرمی سے تلاش کر رھی ھے، تینوں کم سن بچے ریلوے روڈ شیروانی چوک مظفرگڑھ سے ملے ہیں اور گھر سے بچھڑ جانے پر بہت پریشان ہیں 15 پولیس نے عوام سے بچوں کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کرتے ھوئے کہا ھے کہ والدین کے بارے میں علم ھونے پر 15 پولیس کو اطلاع کی جائے۔