ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے سینئر رکن سردار مسعود احمد سہرانی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے سینئر رکن اور سابق چیئرمین خدمت کمیٹی مظفرگڑھ سردار مسعود احمد سہرانی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے،جن کی نماز جنازہ بستی چٹھانی نالہ سان والہ قریشی روڈ میں ادا کی گئی جس میں وکلاء سمیت ہر مکتب فکر کے نمائیندہ افراد نے شرکت کی، جبکہ ان کی وفات پر منگل کے روز ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے یوم سوگ منایا، وکلائ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، دریں اثناء بار عہدے داران نے مرحوم کے صاحبزادے عصمت مسعود سہرانی ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔