مظفرگڑھ ۔ مظفرگڑھ ڈائیلیسس سوسائٹی کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکیٹ جاری

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2019ء) رجسٹرار سوسائٹی آف مظفرگڑھ نے مظفرگڑھ ڈائیلیسس سوسائٹی کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور سوسائٹی کے چیئر مین، ڈاکٹر مقبول عالم جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاالحق نائب صدر، ملک خیر محمد بدھ انفارمیشن سیکرٹری جبکہ ممبران میں سی ای او صحت، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈی او زکو?، ڈی او پاکستان بیت المال بالحاظ عہدہ، سول سوسائٹی کے جانب سے محمد ایوب شاہ، نجم السلام صدیقی اور ملک صوفی جاوید شامل ہیں، سوسائٹی کا دفتر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے