مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11مئی۔2010ء) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوام سے بے نظیر بھٹو کے وعدے پورے کردئیے،صدر زرداری نے چودہ سال جیل کاٹی مگر سودے بازی نہیں کی۔مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ضلع سے کسی مخدوم کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے کارکن جمشید دستی کو ٹکٹ دیا، وہ پانچ سال کے لئے یہاں کے نمائندے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے چودہ سال جیل کاٹی مگر سودے بازی نہیں کی، عوام سے بے نظیر بھٹو کے وعدے پورے کردئیے۔ان کا کہنا تھا کہ واپڈا میں مظفر گڑھ کو لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں گی جبکہ یہاں کے اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
Next Post