جمشید دستی کی اہلیت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06مئی 2010ء) مظفر گڑھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جمشید دستی کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے .درخواست مظفر گڑھ کے شہری علی ملک نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمشید دستی نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی ڈگری پر نشست حاصل کی تھی۔درخواست گذار کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کو دھوکا دہی کے الزام میں تا حیات نااہل قرار دیا جائے۔ لاہورہائیکورٹ نے رٹ درخواست پر امتحانی بورڈ کے ذمہ داران کو گیارہ مئی کو طلب کرلیا ہے۔