مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر خان گڑھ میں رش سے بچنے اور مفت آٹے کی شفاف اور پرامن طریقے سے تقسیم کےلئے مفت آٹا سنٹر گرلز ڈگری کالج خان گڑھ شفٹ کر دیا گیا ہے اور خان گڑھ سے مرد حضرات کو آٹا تقسیم کرنے کا عمل مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، مرد حضرات اب مفت آٹا مظفر گڑھ سے لے سکیں گے، گرلز ڈگری کالج خالصتا” تعلیمی ادارہ ہے اور قطعی طور پر پبلک پلیس نہ ہے لہذا کسی بھی طبقہ یا پیشہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی مرد پر گرلز ڈگری کالج میں داخلے پر مکمل پابندی لگا دی گئ ہے،گرلز کالج میں داخلہ کی صورت میں مرد حضرات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،ٹوکن اور پرچی سسٹم مکمل طور ختم کر دیا گیا ہے۔
سنٹر کی انتظامی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کے سپرد کر کے سیکرٹری آر ٹی اے کو سنٹر سپروائزر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔لہذا مرد گرلز ڈگری کالج کے احاطے میں داخل ہونے سے اجتناب کریں۔