مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ گرلز ایم سی جونئیر ماڈل ہائی سکول مظفرگڑھ کا دورہ کر کے سکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کو وقت کا پابند بنایا جائے۔انہوں نے سکول میں کلاسز اور عمارت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں بچوں کے لیے صاف پانی،صفائی ستھرائی اور تمام بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کی بہترین کارکردگی اور نتائج سے والدین کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔