مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔منڈی میں موجود اجناس کی ریٹ لسٹ کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی سے ہی قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جائے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سیوریج،صفائی ستھرائی کے حوالے سے پولیس لائن والی گلی کا وزٹ کیا۔گلیوں اور سڑکوں کے کنارے کھڑے پانی کو دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا۔میونسپل سروسز کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ گندگی کے ڈھیر اور کھڑے پانی سے ڈینگی کی مرض کے پھیلنے کا خطرہ ہے، سیوریج کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سیوریج کی شکایت پر پیر پراٹھے شاہ قبرستان کا دورہ کیا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہروں میں مرکزی شاہرات،چوکوں اور بازاروں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔\