مظفرگڑھ،کار موٹرسائیکل تصادم میں ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 فروری2023ء) تحصیل علی پور میں سیت پور روڈ پر تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سیت پور روڈ پر آڈھی والا کے قریب ایک تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے 54 سالہ موٹرسائیکل سوار یار محمد سعیدی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو اسٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو کور کرنے کے بعد پولیس کی نگرانی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا۔حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔لواحقین نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ۔\378