مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 فروری2023ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوٹ ادو نے مہنگی کھاد فروخت کرنے پر ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس کے حوالےکر دیا ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوٹ ادو غلام شبیرگشکوری نے معمول کی چیکنگ کے دوران کوٹ ادو کے علاقے پیر جگی موڑ پر میسرز دین محمد اینڈ سنز کو چیک کیا تو کھاد ڈیلر کو اینگرو یوریا کھاد سرکاری مقرر کردہ نرخ 2440 روپے فی بیگ کی بجائے 3150 روپے میں اینگرو یوریا کھاد کا ایک بیگ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،مزکورہ ڈیلر کے پاس کیش میمو، ریٹ لسٹ اور سٹاک رجسٹر بھی موجود نہیں تھے، پررائس کنٹرول میجسٹریٹ کے مطابق ڈیلر نے یہ ریکارڈ اس لئے نہ رکھا ہوا تھا کہ یوریا کھاد کی فروخت مہنگے داموں کر سکے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دوکان کے مالک محمد صفدر ولد دین محمد اور اس کے مینجر محمد اعجاز ولد عبدالمجید کے خلاف پنجاب کھاد کنٹرول ایکٹ 1973 کی دفعات 4،10،11،16 کے تحت تھانہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ درج کرا کے دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے،اس موقع پر پرائس کنٹرول میجسٹریٹ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت غلام شبیر گشکوری کا کہنا تھا کہ کسان کھاد مافیا اوربلیک میں مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھاد مافیا اور بلیک میں مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر کھاد کی فروخت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔\378