مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 فروری2023ء) سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرگڑھ ملک ثنااللہ ریاض کی بغیرروٹ پرمٹ بغیر پاسنگ کے چلائی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹرزکےخلاف کارروائی، 7 ھائی ایس تھانے بند 60 ہزار روپے نقد جرمانے عائد کر دیا گیا ۔
ملک ثناءاللہ ریاض سیکرٹری RTA نے شہر کی مختلف شاہرات پر بغیر روٹس پرمٹ اور بغیر فٹنس کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا،انہوں نے چیکنگ کے دوران تھانہ شاہجمال میں 4 ہائی ایس وین اور تھانہ کرم داد قریشی میں 3 ہائی ایس بند کروادیں جبکہ متعدد گاڑیوں پر 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پربلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جارہی ہےبغیر روٹ پرمٹ پرکسی بھی گاڑی کو سڑک پر چلنے نہیں دیاجائےگا اور موٹروہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ایسی گاڑیوں کے ساتھ رعائت جائز روٹ پرمٹ رکھنے والے ٹرانسپورٹر کےساتھ نا انصافی ہے،انہوں نےکہاکہ حکومتی احکامات پرعلمدرآمد کو یقینی بنایا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی گاڑیوں کےخلاف مستقل بنیادوں پر بلاامیتاز کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔