مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادومحمد حسین رانا کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیہ کوٹ ادو کے انکروچمنٹ انسپکٹر کو شہر بھر سے ناجائز تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا جس پر انکروچمنٹ انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلمہ چوک سے ریلوے چوک تک تمام تر تجاوزات کو مکمل ختم کر دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے کار سرکار میں مداخلت کرنے یا مزاحمت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور کسی کو بھی کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی پر تجاوزات بد نما داغ ہیں تاجران اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں،دکانوں کے باہر فٹ پاتھ پر سامان رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی واضح ہدایات کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔