مظفرگڑھ، پولیس حراست سے فرار ہونے والا اشتہاری ملزم گرفتار

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان مظفرگڑھ پولیس کے مطابق گذشتہ روز شاہجمال پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے اشتہاری ملزم عبدالرؤف عرف روفی کٹانہ کو ایس ایچ او تھانہ شاہجمال سب انسپکٹر صابر کلاسرہ اور انکی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن پہلے لاہور سے گرفتار شدہ اشتہاری ملزم عبدالرؤف کو شاہ جمال پولیس کے سب انسپکٹر حافظ وسیم احمد اور کانسٹیبل حسنین رضا لاہور کے تھانہ ہنجرا ہ سے شاہجمال منتقل کرنے کےلئے پرائیویٹ کار میں شاہجمال لا رہے تھے کہ شاہجمال سے کچھ پہلے مہرپور چوک میں وہ کار سے جمپ کر کے فرار ہو گیا تھا جس کی پاداش میں ڈی پی او کے حکم پر سب انسپکٹر حافظ وسیم اور کانسٹیبل حسنین رضا کے خلاف مقدمہ درج کر کے سب انسپکٹر حافظ وسیم احمد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔