مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) ریت کے ٹیلوں میں موجود گڑھے کے پانی میں نہاتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔مظفرگڑھ کے مضافات میں موجود ریت کے ٹیلوں میں موجود ایک گڑھے کے پانی میں نہاتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب گیا جس کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ نے نزدیکی اسٹیشن سے ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول روم کو بتا دیا۔
ایمبولینس نے راستے میں آن لوکیشن ہو کر ڈوبنے والے لڑکے کو ایمبولینس میں منتقل کیا اور CPR کرتے ہوئے طیب رجب اردگان انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا ،جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد لڑکے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت محمد زین ولد اجمل عمر15 سال سے ہوئی جو کہ قصبہ مونڈکا کا رہائشی تھا، پولیس تھانہ صدر نے حادثے کو اتفاقیہ قرار دے کر لاش ورثا ءکے حوالے کر دی۔