ضلعی پولیس مظفرگڑ ھ کی کارروائیاں، 24گھنٹوں میں 610 گرام چرس اور262لٹر شراب برآمد ، متعدد ملزمان گرفتار، مقدمات درج

مظفرگڑ ھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑ ھ نے منشیات فروشوں کےخلاف کاروائی کرتےہوئےگزشتہ24گھنٹوں میں610 گرام چرس اور262لٹر شراب برآمد کر کےمقدمات درج کرلیے،مزید 3 عدالتی مفرور،اشتہاریوں کو فرار کروانے والے8 افراد اور9اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مظفرگڑہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات سے 610 گرام چرس، 262 لٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلئےاور ملزمان گرفتارکرلیے۔

مزید مظفرگڑھ پولیس نے 3 عدالتی مفرور اور مجرمان اشتہاریوں کو فرار کروانے کے جرم میں 08 ملزمان اور 09 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر کے تمام ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔

اس موقع پرترجمان پولیس مظفر گڑھ شہبازظفر کا کہنا تھا کہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے . تمام شہریوں کی بلا تفریق جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ مظفرگڑ ھ پولیس شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔