مظفرگڑھ ، تھیلیسیما کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے نرسنگ سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مئی2022ء) مظفرگڑھ میں تھیلیسیما کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے نرسنگ سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں نرسز،نرسنگ سٹاف،نرسنگ ٹیچرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب تھیلیسیمیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے فیلڈ آفیسر بشیر خان چانڈیہ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ ضلع میں تھیلیسیما کے 450 رجسٹرڈ مریض ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ تھیلیسیمیا کی بڑی وجہ کزن میرج ہے اس سے بچنے کےلئے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانا انتہائی ضروری ہے،تھیلیسیمیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے فیلڈ آفیسر خالد خان چاندیہ نے بتایا کہ پنجاب تھیلیسیمیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کرتا ہے،عوام کو چاہیئے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور تھیلیسیمیا کے موذی مرض سے محفوظ رہنے کےلئے شادی سےپہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ ضرور کرائیں۔\378