مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 29 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہاہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور اختیارات کو استعمال کیا جائے گا، اب ہر ڈاکٹر اور تمام پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنا ہوگی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
سی ای اوصحت ڈاکٹر فیاض احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ڈاکٹروں سے چیک اپ کرانے اور ادویات کے حصول کیلئے مریضوں کو چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں دستیاب ادویات مریضوں کو بلا امتیاز مفت فراہم کی جائیں، ہسپتال میں داخل مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔