عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور اختیارات کو استعمال کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہاہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور اختیارات کو استعمال کی جائے گا، اب ہر ڈاکٹر اور تمام پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنا ہوگی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

سی ای اوصحت ڈاکٹر فیاض احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں او ران کے لواحقین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ڈاکٹروں سے چیک اپ کرانے اور ادویات کے حصول کیلئے مریضوں کو چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں دستیاب ادویات مریضوں کو بلا امتیاز مفت فراہم کی جائیں، ہسپتال میں داخل مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور مریضوں سے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔