مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ اساتذہ طلباء وطالبات کو جنرل تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کی جائے تاکہ وہ معاشرتی برائیوں سے دور رہیں اور ایک اچھے شہری ثابت ہوں، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں چیف ایگزیکٹیو آفیسرسید کوثر بخاری سمیت محکمہ تعلیم کے افسران سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ طلبا ء وطالبات کو دینی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ان میں وطن کی محبت پیدا کی جائے جس کیلئے ہر طالب علم کو قومی ترانہ یا د ہونا چاہیے اس کیلئے ہر کلاس انچارج روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ قومی ترانے کی ادائیگی کوبھی یقینی بنائیں،اس کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کے لیے ہم نصابی اور غیر ہم نصابی سر گرمیوں میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔