مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25 اگست2020ء) مقامی شوگر مل نے شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے سستی چینی کے سٹال لگا دیئے۔
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے سنانواں میں مقامی شوگر ملز شیخو شوگر مل اور فاطمہ شوگر مل کی جانب سے سستی چینی کے سٹال لگادیے گئے ہیں جہاں چینی ستر روپے فی کلو دستیاب ہے، ہر شہری 70 روپے کلو کے حساب سے 5 کلو تک چینی خرید سکتا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد چینی خریدنے کے لئے سٹال پر موجود رہی۔