مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی-07جولائی2020ء) مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا فراڈیا نکلا۔دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی کے خواب دیکھنے والے نوجوان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ جس کے بعد دلہا مدد کے لیے پولیس کے پاس پہنچ گیا۔بتایا گیا ہے کہ مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن پہنچنے والے دین پور کے رہائشی مزدور اللہ کے مطابق خادم حسین نامی شخص نے اس کا رشتہ روہیلا نوالی میں طے کروایا۔کچھ دن قبل خادم حسین روہیلانوالی میں مبینہ لڑکی کے اہلخانہ سے بھی بات چیت کر ائی۔رشتہ طے ہونے پر گزشتہ روز اللہ بچایا ویگن بھر کے لڑکی کے گھر پہنچا۔د لہے اللہ بچایا کے مطابق اس موقع پر فراڈیے نے اس سے 30 ہزار روپے کی رقم لی اور نکاح خواں بلانے کا بہانہ بنا کر رفو چکر ہو گیا۔دلہا نے فراڈ ہونے پر تھانے کی راہ لی اور وہاں پہنچ کر کہا کہ یا تو پولیس اس کے پیسے واپس کرے یا پھر کسی لڑکی سے شادی کروائے۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست وصول کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اس سے قبل سرگودھا میں نوجوان کے شادی کے ارمان خاک میں مل گئے ‘ دولہا دُلہن کو لینے پہنچا تو دُلہن اہلخانہ سمیت غائب ہو گئی۔ بتایا گیا کہ سیالکوٹ کا دولہا شادی کے ارمان رچائے سرگودھا پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی دُلہن اپنے اہلخانہ سمیت غائب ہو چکی ہے ۔ جس پر افسردہ ہو کر ذیشان علی بارات سمیت پولیس سٹیشن پہنچ گیا ۔دولہے نے موقف اختیار کیا کہ دولہن اور اس کی ماں نے شادی کے اخراجات کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے لئے تاہم شادی کے موقع پر فرار ہو گئے ۔علاوہ ازیں گھوٹکی کارہائشی بلاول بغاری بارات لے کر پہنچا تو دلہن غائب ہو گئی ،ْ دلہن والے گھر کے پچھلے دروازے سے گاؤں چھوڑ گئے۔ دلہا بلاول نے دھرنا دیدیا۔تحصیل ڈھرکی کے نواحی گاؤں غلام قادر لغاری میں بلاول لغاری سہرا سجا کر دلہن لینے کیلئے بارات سمیت سسرال پہنچے تو دلہن کے ورثاء نے بدلے میں ایک رشتہ اور دینے کا مطالبہ کر دیا۔بات نہ بنی تو دلہن اور ورثاء گھر کے پچھلے راستے سے گاؤں ہی چھوڑ گئے۔بلاول لغاری نے کہا کہ پندرہ سال قبل اس کی بہن روبینہ کی شادی اس کے سالے اعجاز کے ساتھ ہو گئی اور اس کا نکاح پروین سے کیا مگر رخصتی نہیں ہوئی۔ جب اپنی دلہن کو لینے آئے ہیں تو دلہن سمیت ورثاء گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔