ہیڈ لانجو کے قریب 2موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، چار افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ ۔ (12 جون2020ء) دوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پٹرولنگ پولیس کے ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ہیڈ لانجو کے قریب 2موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار چار افراد شدید زخمی ہو گئے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی اور انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاپولیس کے مطابق زخمیوں میں سے جاوید اور شبیر کا تعلق کبیروالہ اور باقی 2 افراد کا تعلق نور شاہ کوٹ ادو سے ہے۔