اے سی جتوئی نے عوامی شکایات پر مختلف پمپوں کو جرمانے کر دیے

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کمبوہ کا سپیشل برانچ آفیسر جمشید کے ہمراہ جتوئی کے مختلف پمپوں ایجنسیوں کو تقریبا 70 ہزار روپے کے جرمانہ کیا گیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگزھ کی تحصیل جتوئی میں بھی حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی تھی لیکن 10 روز گزرنے کے باوجود پٹرول پمپ مالکان نے عوام کو ذلیل وخوار کرنے کی منصوبہ بندی کر کے اپنے اپنے پٹرول پمپس اور ایجنسی پر بلیک میں پٹرول 100/120 روپے تک پٹرول کی فروخت ڈھرلے سے جاری کی ہوئی تھی عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ اور سپیشل برانچ آفیسر محمد جمشید سندیلہ نے جتوئی کے مختلف پمپوں ایجنسیوں پر چھاپہ مار کر جرمانے کیے جن میں شاہد شبیر 8600، اخلاق احمد 3000، محمد یوسف 5000، محمد ارشاد 3000، مجاہد حسین 5000، محمد نوشاد 5000،معین اختر 10000،رائے اعجاز 5000،محمد زاہد 10000 اور محمد اسعد اللہ کو 5000 اس کے علاوہ پمپ اور ایجنسی پر جو پٹرول موجود تھا اس کو اپنی نگرانی میں سرکاری ریٹ پر لوگوں کو فروخت کرایا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اگر یہ باز نہ آئے انکے خلاف مزید کاروائیاں اور مقدمات درج کیے جائیں گے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ اور سپیشل برانچ آفیسر جمشید سندیلہ کی اس کارروائی کو سراہا گیا۔