مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ قریشی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کیطرف سے فائرنگ میں زخمی ہونے والے شہری کی ترکی(انڈس) ہسپتال مظفرگڑھ میں عیادت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ شب تھانہ قریشی کے علاقے ترکی ہسپتال کا ملازم ارشد جاوید کو روڈ پر نامعلوم افراد نے راہزنی کے دوران مزاحمت پر ارشد جاوید کو زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے، جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز جائے موقع پر پہنچے تھے اور شہری کو ترکی ہسپتال منتقل کرادیا تھا واقعہ کامقدمہ تھانہ قریشی میں درج کردیا گیا، ڈی پی او۔مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ترکی ہسپتال جا کر زخمی شہری سے ملاقات کی، علان و معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیااور وقوعہ کے متعلق تفصیلات بھی معلوم کیں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے اس وقوعہ کے ملزمان کو بھی بہت جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائیگا، زخمی شہری نے ڈی پی او مظفرگڑھ کا عیادت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔