مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اپریل2019ء) حکومت پنجاب کے احکامات پر مبینہ طور پر عملدرآمد میں ناکام ضلعی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر مظفرگڑھ میں تعلیمی معیار کے گراف کو مزید ڈاؤن کرنے کی ناقص پالیسیاں مسلط کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ کے چئیرمین رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ شہر میں تعلیم کے میدان میں بہترین پوزیشن کے حامل ادارے سردار کوڑے خان سکول کے اساتذہ پر انتظامی رعب ڈال کر طلباء وطالبات کو ایکسٹرا کوچنگ پر پابندی عائد کرنا مظفرگڑھ کے ہونہار طلباء وطالبات کیساتھ ظلم اور والدین کے لئے ذہنی اذیت کے مترادف ہے۔