مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2019ء) مظفرگڑھ ڈی جی خان روڑ پر بصیرہ بائی پاس کے نزدیک ایل پی جی گیس ٹینکر الٹ گیا۔ حادثہٹینکر ڈرائیور کی غفلت اور دھند کے باعث پیش آیا ۔امدادی کاروائیوں کے لیے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکی۔گیس ٹینکر کو اٹھانے کے لیے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کرین کا انتظام کرنے میں مصروف رہی.بعد ازاں امدادی ٹیم پہنچ گئی اور کام شروع کیا۔