پولیس ملازم آد ھی تنخواہ بطور رشوت نہ دینے کی پاداش میں نوکری سے فارغ

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2019ء) پولیس ملازم جیل خانہ جات آد ھی تنخواہ بطور رشوت نہ دینے کی پاداش میں نوکری سے فارغ کر دیاگیا۔بیوی بچوں سمیت مزدوری کرنے پر مجبور ہو گیا.مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ بستی مندوریں کے عبدالحفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی سے ریٹائر ہوتے ہی جیل خانہ جات پولیس میں آرمی کوٹہ میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا گیارہ سال ڈیوٹی کرنے کے بعد شجاع آباد سب جیل میں ملازمین کا سرکاری طور پر ہیپاٹائٹس کا معائنہ کرایا گیا تو میں ہیپاٹائٹس سی کا شکار پایا گیا چنانچہ اپنے علاج معالجہ کے لئے سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد جاوید اقبال کھچی سے ڈاکٹ جاری کرنے کی استدعا کی تو سپرنٹنڈنٹ نے ڈاکٹ جاری کرنے کی بجائے آدھی تنخواہ بطور رشوت دے کر مزے سے چھٹیاں کرنے کی آفر کی میں نے آدھی تنخواہ رشوت دے کر چھٹیاں کرنے کی غیر قانونی آفر کو ٹھکرا یا تو سپرنٹنڈنٹ نے مجھے نوکری سے فارغ کردیا تنخواہ بند ہونے کے سبب میں اپنے بچوں کی کفالت سے تنگ ہوا تو میں نے ڈی آء جی جیل خانہ جات اور آئی جی جیل خانہ جات سے نوکری بحالی کی درخواستیں کی جس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی اور آج میں اپنے دس بچوں اور اپنا پیٹ پالنے سے قاصر ہوں۔آئی جی جیل خانہ جات اور وزیراعلی پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد جاوید اقبال کھچی کے مجھے رشوت نہ دینے کی پاداش میں نوکری سے فارغ کر دینے کا نوٹس لیا جائے اور مجھے دوبارہ نوکری پر بحال کیا جائے