مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 100روزہ پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ،ضلع بھر سے ناجائز تجاوزات ، قبضہ مافیا، غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے، شہر وںمیں بازاروں سمیت دیگر ناجائز قابضین سے جگہ خالی کرانے کا عمل جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں سے سرکاری اراضی ، زرعی اراضی اور مختلف محکموں کی اراضی پر قابضین سے جگہ کو واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسل کی حدود میں شہر و دیہی علاقوں کی صفائی کے نظام کو مربوط بنا کر اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ، بلدیاتی ادارے اس سلسلے میں اپنا پلان مرتب کرچکے ہیں جس کے تحت یونین کونسل کی سطح تک گلی محلوں اور شاہراوں کی صفائی کے عمل میں بہتر آئیگی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بجلی ، گیس اور پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کے نشاندہی پر متعلقہ تھانوں کی معاونت سے فوری کارروائی کی جائیگی، جس کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ خود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ اس پورے عمل کی نگرانی کریں گے ، انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر محکموں نے اپنے اپنی15روزہ پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنراپنی اپنی تحصیلوں کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس میں جمع کراتے ہیں، ہر15روز بعد ہر تحصیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا، اچھا کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔