مظفر گڑھ۔10 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 دسمبر2017ء)خواتین پر تشدد کے خلاف جاری 16 روز مہم کے اختتام پر مظفرگڑھ کے دارالامان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خواتین پر تشدد کے خلاف جاری 16 روز مہم کے اختتام پر مظفرگڑھ کے دارالامان میں پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ام کلثوم سیال، خیرمحمدبدھ، چوہدری اظہر ودیگر نے کہا کہ وراثت و جائیداد سے محروم،دوران ڈیوٹی ہراساں کیے جانے والی یا گھریلو تشدد کا شکار خواتین ہیلپ لائن 1043 پر کال کرکے پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن سے مفت مشاورت یا قانونی مدد حاصل کر سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا معاشرے سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے خواتین کو انکو حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔سیمینار میں دارالامان میں رہائش پذیر خواتین نے بھی شرکت کی۔