مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔29 اپریل 2016ء) : مظفر گڑھ کے علاقہ سناواں میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 4 سے 13 سال کے مابین ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ جبکہ آگ لگنے کے واقعہ کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔