مظفر گڑھ،مضر صحت کھانا کھانے سے 15 افراد بیہوش،ہسپتال منتقل

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔18 اپریل۔2016ء ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 15 افراد بے ہوش ہو گئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پیش آیا۔جہاں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 15 افراد کی طبعیت خراب ہو گئی۔ جنھیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا، جہاں طبی عملے کی قلت کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ 5 افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر بہاولپور منتقل کر دیا گیا ۔