مظفرگڑھ کی پولیس جرائم کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کارکردگی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 فروری2020ء) پولیس ترجمان کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کی پولیس نے گزشتہ دو ماہ میں منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کارروائیوں میں پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ھے تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 5ویں جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ھے اسی طرح جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائیوں میں پنجاب بھر میں مظفرگڑھ پولیس کا آٹھواں نمبر ھے جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔