مظفرگڑھ ملتان روڈ پر محمود مل فلائی اوور کے قریب کار میں آتشزدگی، کار میں سوار افراد محفوظ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 فروری2020ء) مظفرگڑھ ملتان روڈ پر محمود مل فلائی اوور کے قریب کار میں آتشزدگی۔ کار میں سوار افراد محفوظ رہے ،لا ہور سے ڈیرہ غازی خان جانے والی کار میں گزشتہ شب محمود مل فلائی اوور کے قریب شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا خوش قسمتی سے کار میں سوار افراد محفوظ ر ہے۔