مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو سے ایم پی اے منتخب ھونے والے نیاز حسین خان گشکوری کو وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کا ممبر منتخب کر دیا، نوٹفیکشن جاری کردیا گیا۔ ممبر وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب منتخب ہونے پر رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وومن پروٹیکشن بل کے ذریعے حکومت پنجاب اپنی ذمہ داری سے عہدہ براہونے کے لئے کوشاں ہے۔
خواتین اس ملک کا تقریباً نصف ہیں جن کو پاکستان کے آئین کے مطابق برابر کے حقوق میسر ہیں۔ خواتین کے مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہو گی۔انہوں نے کہا وومن پروٹیکشن ایکٹ کی بدولت خواتین پر گھریلو تشدد، جذباتی، جسمانی و معاشی استحصال اور بہانے سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا سدباب ہوگااور ہم قانون کے مطابق ہرطرح کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں ذمہ داری ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بھی شکریہ ادا کیااس موقع پر مظہر اقبال جگلانی، کاشف سعید خان، امجد نور خان گشکوری اور غلام شبیر پتافی کے اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔