مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رٴْومی کا ڈسٹرکٹ جیل کاماہانہ دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رٴْومی نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ ثمر حیات ان کے ہمراہ تھے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور13معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔