6ستمبر 1965کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے، ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ علی عنان قمر نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر 1965کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے، پاک فوج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک دھرتی کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کے خاطر بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں۔

پاک فوج کی بہادری کی کوئی مثال نہیں ملتی،علی عنان قمر نے کہا کہ آج پور قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک کے دفاع کی خاطر قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم 6ستمبر کے غازیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قوم کیلئے جان نچھاور کرنے والے شہدا کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف میں رقم ہیں اور ان کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔