49 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز ملتوی کئے گئے،چیئرمین ضلع کونسل

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 جنوری2019ء) چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ سردار محمد عمر خان گوپانگ نے کہا ہے کہ ضلع کونسل مظفرگڑھ کے 49 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز حکومت پنجاب کے احکامات پر ملتوی کئے گئے ہیں جونہی اجازت ملی دوبارہ ٹینڈرز کر دئیے جائیں گی.ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ عارضی پابندی ہے .جو جلد اٹھا لی جائے گی جبکہ ضلع کی ترقی کے لئے وہ کوشاں ہیں.اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد اقبال پتافی بھی موجود تھی.�