مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2020ء) ایگری فورم پاکستان کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین نے تاندلیانوالہ شوگر ملز شاہ گڑھ ضلع مظفرگڑھ کی طرف سے گنے کے کاشت کاروں کو ایک ماہ سے واجبات کی عدم ادائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملز انتظامیہ نے کاشتکاروں کی ادائیگی جان بوجھ کر روک رکھی ہی.مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی دستی اور ڈی سی مظفرگڑھ کے احکامات کے باوجود تاحال ایک پائی نہیں دی ہے جو قابل مذمت ہی. احتجاجی کاشتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل پی ٹی آئی کے راہنمائ ہمایوں اختر خان کی ملکیتی یہ ملز جنوبی پنجاب کے گنے کے کاشتکاروں سے زیادتیاں کر رہی ہی. اور کسی افسر کا حکم خاطر میں نہیں لایا جاتا. اگر ملز انتظامیہ نے فوری ادائیگی شروع نہ کی اور کاشت کاروں سے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو ملز گیٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔