یوم شہادت علیؓ کے موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ کا علی پور میں جلوس کے روٹس کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اپریل2022ء) یوم شہادت علیؓ کے موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ کا علی پور میں جلوس کے روٹس کا دورہ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) طارق ولائت نے آج مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں یوم شہادت علیؓ کے موقع پر ماتمی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا، انہیں مقامی انتظامیہ اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران نے اس موقع پر بتایا کہ جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں۔