مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال سید محمد کاشف سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے روشن مستقبل کیلئے تحصیل کوٹ ادو میں سویٹ ہوم قائم کردیا گیا ہے جس میں 4سے 6سال تک کے یتیم بچوں کی رجسٹریشن پاکستان بیت المال کوٹ ادو کے دفتر میں جاری ہے،سنٹر میں 100بچوں کی گنجائش ہے ، رجسٹریشن فارم ویب سائیڈ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ 03017871699سے بذریعہ واٹس ایپ بھی منگوائی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سویٹ ہوم میں بچوں کیلئے بہترین قیام و طعام کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے انگلش میڈیم سکولوں کی تعلیم بھی فراہم کی جائے گی، تمام بچوں کے اخراجات ، رہائش، خوراک ، تعلیم، یونیفارم، میڈیکل اور کتابیں بذمہ سویٹ ہوم ہونگے۔