کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی اور سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سستے اور فوری انصاف کی فراہمی اور سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے،اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں ہفتہ وار کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرڈی پی او غازی صلاح الدین ، اے ڈی سی ریونیو عطاء الحق اور اسسٹنٹ کمشنر جتوئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی مطابق ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عوام کے مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اجتماعی او انفرادی مسائل کی شنوائی کیلئے ان کے دفتر کے دوازے کھلے ہیں،وہ اپنے دفتر میں روزانہ 2گھنٹے عوام کے مسائل ہی سنتے ہیں۔