مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اکتوبر2019ء) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ہارٹیکلچرل(باغبانی)ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ مظفرگڑھ میں زکریا فارم ہاؤس سنانواں کا مطالعاتی دورہ کیا اور فارم میں لگائے گئے 50ہزار سے زائدپھلدار درختوں کا معائنہ کیا،فارم ہاؤس پر لگائے گئے پودوں کی ترتیب اور ایک منظم نظام کو طلباء واساتذہ نے سراہتے ہوئے کہا کہ باغبانی کے نقطہ نظر کے مطابق ہر پودا مناسب انداز میں لگایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارم ہاؤس کے مطالعاتی دورے سے ان کے علم میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند تفریح بھی سے بھی مستفید ہوئے ہیں۔ فارم میں لگائے گئے پودوں اوران کی نگہداشت پر فارم مینیجر بشیر احمد نے مکمل بریفنگ دی۔ مطالعاتی دورے میں ڈاکٹر جویریہ، ڈاکٹر منان، ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر متین سمیت 92طلباء وطالبات شامل تھے۔